اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے محکمہ خوراک و رسد کو ہدایت دی
ہے کہ آدھار کارڈ نہ ہونے سے کسی بھی اہل شخص کو راشن حاصل کرنے سے محروم
نہ کیا جائے۔محکمہ خوراک و رسد کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کل رات اس
معاملے میں برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صرف چار لاکھ جعلی اور
غیر مستحق لوگوں کے راشن کارڈ ہی رد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کام میں تیزی لائی جائے اور پوری ریاست میں مہم چلا کر
غیر اہل لوگوں کے راشن کارڈ اور جعلی راشن کارڈ رد کئے جائیں۔